ملازمت میں کام کا دباؤ بےترتیب دھڑکنوں کا باعث بن سکتا ہے

محققین نے مطالعے کے لیے 1991 سے 2018 تک کے 5,900 سے زیادہ کینیڈین شہریوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا

[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم تنخواہ والے ملازمین میں کام کے دباؤ کیوجہ سے خطرناک بےقاعدہ دھڑکنوں کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تناؤ والے وائٹ کالر ورکرز میں بےترتیب دھڑکنوں ے کا خطرہ 97 فیصد بڑھ جاتا ہے جس سے فالج اور ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ بھی دوگنا ہوجاتا ہے۔


لاول یونیورسٹی میں قلبی وبائی امراض کے ماہر اور مطالعہ کے سینئر مصنف زیویئر ٹروڈل نے کہا کہ ہمارا مطالعہ بتاتا ہے کہ ملازمت سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے اقدامات قلبی مسائل سے بچاؤ کی حکمت عملیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

مطالعے کے لیے، زیویئر اور ان کے ساتھیوں نے 1991 سے 2018 تک ایک تحقیقی منصوبے کے دوران جمع کیے گئے 5,900 سے زیادہ کینیڈین کارکنوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
Load Next Story