پاکستانی ٹیم نے ابتدائی میچزکی بھرپور تیاریاں شروع کردیں
پریکٹس سیشن کے بعدپلیئرزاورمینجمنٹ نے یکجا ہوکرکیویزو بنگلہ دیش کا میچ دیکھا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی میچزکی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔ جمعے کو پریکٹس سیشن کے بعدکھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے یکجا ہو کر نیوزی لینڈو بنگلہ دیش کا میچ دیکھا اور خوبیوں و خامیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی20کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو مہم کا آغاز اتوار کوکیویز کیخلاف کرنا ہے، بنگال ٹائیگرز سے دوسرا مقابلہ منگل کو ہو گا۔
کینڈی پہنچنے کے بعد جمعے کو ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوا، اس میں کئی گھنٹوں تک تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی،کوچ ڈیوواٹمور نے خصوصاً آئوٹ آف فارم شاہدآفریدی کے ساتھ زیادہ وقت گزارا۔ پلیئرز نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بھی دیکھا۔
اس دوران حریف پلیئرز کی خوبیوں اور خامیوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سنچری داغنے والے برینڈن میک کولم کی طوفانی اننگز نے پاکستان کو چوکنا کر دیا اور انھیں جلد پویلین بھیجنے کیلیے خصوصی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، بنگلہ دیش کے حوالے سے بھی مینجمنٹ نے پلیئرز کو ہدایت کر دی کہ اسے کسی طور آسان نہ سمجھا جائے۔
یاد رہے کیویز اور بنگال ٹائیگرز گرین شرٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم ہفتے کی سہ پہر ساڑھے تین بجے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔