یادداشت بہتر بنانے کیلئے رات کو اچھی نیند لینا ضروری ہے ماہرین
ہیپوکیمپس دماغ کا ایک ایسا خطہ ہے جو انسانوں میں یادیں محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو نئی یادیں محفوظ کرنے کیلئے رات میں اچھی نیند لینا بہت ضروری ہے۔
محققین نے سائنس جریدے میں رپورٹ کیا کہ دماغی خلیے نیورانز جو دن کے دوران نئی یادیں محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں، جب فرد رات کو بہتر نیند لیتا ہے تو یہ خلیے دوبارہ خود کو نئے سرے سے ترتیب دیتے ہیں ۔
نیویارک میں واقع کورنیل یونیورسٹی میں نیورو بائیولوجی اور رویے کی اسسٹنٹ پروفیسر زہارا اولیوا نے کہا کہ یہ طریقہ کار دماغ کو اگلے دن نئی یادیں اور تجربات سیکھنے کے لیے نیورانز کو دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ عمل دماغ کے خطے ہپپوکیمپس کے گرد گھومتا ہے۔ یہ دماغ کا ایک ایسا خطہ ہے جو انسانوں میں یادیں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے لیے اہم ہے۔
کچھ سیکھنا یا کسی نئے تجربے میں مشغول ہونا ہپپوکیمپس میں نیوران کو متحرک کرتا ہے اور واقعات کو یادوں کی صورت میں محفوظ کرتا ہے۔