ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی، ترجمان ایف آئی اے

فوٹو- فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نور محمد فلائٹ نمبر پی کے 732کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی۔


ترجمان نے بتایا کہ ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا ، ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔

ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story