کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نیدرلینڈز کا کینیڈا کو 221 رنز کا ہدف
کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 47.2 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے کینیڈا کو جیتنے کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 47.2 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نوح کروس 31، وکرمجیت سنگھ 25، شارِز احمد 19، میکس او ڈوڈ 18، کائل کلین 10، موسیٰ احمد 8، پال وین میکرین 7 اور مائیکل لیوِٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آریان دت 6 اور ویوین کِنگما 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہرش ٹھاکر اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ نکلس کرٹن اور جنید صدیقی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔