سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں پانچ روز کی توسیع

سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اگست سے بڑھا کر23 اگست مقرر کردی گئی ہے

فوٹو- فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کردی ہے ۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5روز کی توسیع کردی گئی ہے جس کے تحت سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اگست سے بڑھا کر23 اگست مقرر کردی گئی ہے۔
Load Next Story