دی ہنڈرڈ پہلا ایلمنیٹر سدرن بریو کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف

بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے برمنگھم فینکس کو جیتنے کے لیے 127 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری پہلے ایلمنیٹر میں بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔


بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لیوس ڈو پلوئے 39، لوری ایونز 14، جیمز کولز 4، کیرون پولارڈ 2 اور ایلکس ڈیویز 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرس جورڈن 20 اور جوفرا آرچر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووڈ، بینی ہوویل اور شان ایبٹ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story