عاطف اسلم نے اہلیہ کو ڈان قرار دیدیا

ڈان کو خوش کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے، گلوکار

فوٹو : انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کو ڈان قرار دے دیا۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

اس پوسٹ میں آخری تصویر سارہ بھروانہ کی سولو تصویر (Solo Pic) تھی جوکہ گلوکار کی جانب سے کھینیچی گئی تھی۔

سارہ بھروانہ کی مذکورہ سولو تصویر تھوڑی دُھندلی تھی جبکہ تصویر کا اینگل بھی خاص اچھا نہیں تھا۔








View this post on Instagram


A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)






عاطف اسلم کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں اُن کی اہلیہ کے بھائی عباس بھروانہ نے مزاحیہ کمنٹ کرکے سوشل میڈیا پیجز کی توجہ حاصل کرلی۔

عباس بھروانہ نے اپنے کمنٹ میں گلوکار سے مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عاطف بھائی! میرے دل میں آپ کے لیے احترام مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سارہ کی بری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخرکار آپ زندہ بچ گئے۔

اس کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عاطف اسلم نے اہلیہ کو ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈان کو خوش کرنا ممکن ہی نہیں، ناممکن ہے۔



واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
Load Next Story