مردان میں کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 11 زخمی

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا۔

کاٹلنگ کے علاقے میں فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق حادثہ کاٹلنگ میاں خان سنگاؤ پہاڑی پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story