راولپنڈی ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے

چوہدری مسرت عباس مہر آباد سرکل میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات تھے

ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ( فوٹو: ایکسپریس)

ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، دوران ڈیوٹی تکلیف ہونے پر انھیں فوری طور پر اے ایف آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


ڈی ایس پی مسرت عباس انتہائی فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے اور ان کا تعلق چکوال کے نواحی گائوں سرال سے تھا۔

ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس مہر آباد سرکل میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات تھے۔
Load Next Story