کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ

پیر اور منگل کو موسم زیادہ تر ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا، محکمہ موسمیات

فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 70.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اورنگی میں 26 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 7.5 ملی میٹر،پی اے ایف بیس فیصل 2 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم بارش میٹ کمپلیکس (یونیورسٹی روڈ) پر ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور یوپی موڑ پر بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ کے شمالی وسطی جبکہ بلوچستان کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں پر اثرانداز ہورہا ہے۔

پیر اور منگل کو موسم زیادہ تر ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا، موسلادھاربارشوں کی وجہ سے دیہی سندھ کےنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔
Load Next Story