ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے دھواں دار چکن بائٹس
لیجیئے تیار ہے دھواں دار چکن بائٹس جو مزیدار بھی ہیں اور صحت بخش بھی
اس بار ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے دھواں دار چکن بائٹس جو مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہیں اور بچوں اور بڑوں سب ہی کو ضرور پسند آئیں گے۔
اجزا:
چکن بریسٹ 4 عدد (کیوبس میں کٹے ہوئے)
ہری مرچ 10 عدد (پسی ہوئیں)
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کریم 2 کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی 2 کھانے کے چمچ (پانی نکلا ہوا)
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
کاجو 8 عدد (پسے ہوئے)
پیاز گارنش کے لئے
ٹماٹر گارنش کے لئے (سلائس میں)
ترکیب:
چکن بریسٹ کیوبز کو ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کریم، سفید زیرہ، لیموں کا رس، دہی، چاٹ مصالحہ، پسی ہوئی ہری الائچی اور کاجو کے ساتھ میری نیٹ کرلیں۔ اب انہیں اسکیورز پر لگائیں اور پھر پین میں فرائی کریں یا باربی کیو کرکے کوئلے کا دم دیں۔ آخر میں پیاز کے لچھوں اور ٹماٹر کے سلائسز سے گارنش کرلیں۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہے۔