کراچی میں تنگ دستی کے باعث 52 سالہ شخص کی خودکشی

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

جوڑیا بازار کی رہائشی 52 سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

کھارادر کے علاقے نیپئر روڈ جوڑیا بازار کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔


پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ محمد ذوالفقار ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی ، متوفی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ محمد ذوالفقار نے گھریلو تنگ دستی کے باعث خودکشی کی ہے۔

گھر والوں نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
Load Next Story