دورانِ ڈکیتی فائرنگ سے مسجد میں نمازی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم گلزارِ مدینہ مسجد والی ڈکیتی میں ملوث نکلا

مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم گلزارِ مدینہ مسجد والی ڈکیتی میں ملوث نکلا

نیو کراچی پولیس نے دورانِ ڈکیتی فائرنگ سےقتل ہونے والے شہری کا کیس حل کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق2 اگست کو نیو کراچی سیکٹر الیون ای میں چار مسلح ملزمان نے بینک سے کیش لیکر آنے والے شہری شفاقت کو لوٹنے کے دوران ہوائی فائرنگ کی تھی۔ جس سے مسجد کی بالکونی میں موجود نمازی نذیر احمد ولد اللہ ڈنو جاں بحق ہوگیا تھا۔


گزشتہ شب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم راحیل گلزارِ مدینہ مسجد والی ڈکیتی میں ملوث نکلا۔ ملزم راحیل نے دورانِ انٹیروگیشن ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ واردات میں اس کے ساتھ حمزہ عرف چنٹو، عمیر عرف ملک اور حمزہ عرف موسیٰ شامل تھے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم راحیل کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی کی جاسکتی ہے۔ ملزمان کے گینگ کا ایک اور ساتھی صابر ولد شاہد دوران مقابلہ نیو کراچی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story