اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت آئرلینڈ میں برطانوی سفیر احتجاجاً مستعفی
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مارک اسمتھ
آئرلینڈ میں برطانیہ کے سفارت خانے کے ایک برطانوی سفارت کار کے سیکنڈ سیکرٹری مارک اسمتھ نے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی سفارت کار مارک اسمتھ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ سفارتی خدمات کے طویل کیریئر کے بعد استعفی دینا افسوس ناک ہے لیکن یہ جانتے ہوئے بھی کہ میری وزارت خارجہ جنگی جرائم میں ملوث ہے میں اپنی ملازمت جاری نہیں رکھ سکتا۔
مارک اسمتھ نے مزید کہا کہ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب جنگی جرائم اور بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح اور ناقابل تردید خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں۔
برطانوی سفارت کار نے کہا کہ یہ نسل کشی کی مثالیں ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر جلتی لاشوں کی ویڈیوز بنائیں۔ شہریوں کی املاک کو تباہ کیا، لوٹ مار کی اور قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا۔
خیال رہے کی اسمتھ مارک ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنسوں کا جائزہ لینے کےامور کے نگران بھی رہے ہیں۔