بورڈ نے مجھے ہٹانے کا فیصلہ کیا تو منظور ہوگا بنگلادیشی کوچ

پاکستان کی نسبت بنگلادیش کے فاسٹ باؤلرز کو کم تجربہ ہے، چندیکا ہتھروسنگھے

فوٹو: ویڈیو گریب

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھروسنگھے کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں اب بنگلادیش میں کیا ہورہا ہے اگر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہوا تو فیصلہ منظور ہوگا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوے چندیکا ہتھروسنگھے نے کہا کہ پاکستان میں بہتر بیٹنگ پچز ہیں، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، ہم نے کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر اسپنرز کو اسکواڈ میں منتخب کیا۔

چندیکا ہتھروسنگھے نے کہا کہ بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، بہت جذباتی صورتحال تھی، مجھے معلوم نہیں اب بنگلادیش میں کیا ہورہا، میں نے اپنا کانٹریکٹ پوراکرنا ہے، اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہوا تو فیصلہ منظور ہوگا۔


مزید پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے پاس حالیہ کچھ عرصے میں اچھے فاسٹ باؤلرز آرہے ہیں۔ پاکستان کی نسبت بنگلادیش کے فاسٹ باؤلرز کو کم تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں: عامر جمال بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر

چندیکاہتھروسنگھے کا کہنا تھا کہ کھیل عوام کو یجکا کرتا ہے، کرکٹ سے دونوں ممالک کے شائقین خوش ہوں گے، مشتاق احمد کو 1998 سے جانتا ہوں، ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلوں میں مشتاق احمد اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
Load Next Story