ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 10 پاکستانی فائٹرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
تین بھارتی فائٹرز نے بھی تکینکی بنیادوں پر ڈائریکٹ کوالیفائی کرلیا
لاہور میں جاری مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئن شپ میں پاکستان کے دس فائٹرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں تین پاکستانی فائٹرز نے حریف پلیئرز کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی جبکہ سات فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لیے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔
پاکستان کی طرف سے عبدالمنان، ذیشان اکبر، محمد آروز سلیم، تیمور چشتی، عبدالرب، اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان سیمی فائنل میں ان ایکشن ہونگے۔
مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
خواتین فائٹر میں بانو بٹ اور بشریٰ اختر بھی سیمی فائنل مقابلوں میں حصہ لینگی، بانو بٹ کا مقابلہ بھارتی فائٹر خوشبو نشاد کے ساتھ ہو گا۔
ایونٹ میں گزشتہ روز تمام بھارتی فائٹرز کو ناکامیوں کا سامنا رہا تاہم تین فائٹرز تکنیکی بنیادوں پر ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کیا آپکو معلوم ہے امریکی جمناسٹرز نے کتنی مہنگی کٹ پہنی؟
ایم ایم اے ایشین چمپئن شپ میں منگل کو مجموعی طور پر 13 ویٹ کیٹیگری میں 33 فائٹس ہوئیں۔ بدھ کو سیمی فائنل مقابلوں میں 38 فائٹس ہوں گی۔
واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ 2024 پہلی بار پاکستان میں منعقد ہورہی ہے، بریو کمباٹ اور ایشین چیمپیئن شپ مقابلوں میں کل 23 ممالک کے 180 سے زائد فائٹرز شریک ہیں۔