کراچی پکڑی گئی منشیات اور ممنوعہ اشیا کی بھاری مقدار نذر آتش

پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گڈاپ ٹاؤن میں منشیات و ممنوعہ اشیا نذر آتش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی

فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کوسٹ گارڈزنے پکڑی جانے والی منشیات اورممنوعہ اسمگل اشیاء کی بھاری مقدارنذرآتش کردی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام حسن شاہ مزارگڈاپ ٹاون میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں کراچی اور اوتھل (بلوچستان) میں پکڑی جانے والی منشیات اورممنوعہ اشیاء کونذرآتش کیا گیا۔


تقریب کےمہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈز تھے جبکہ تقریب میں سیشن جج گھارواینڈ وندر، ممبران کراچی چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گھارو، حب اور اوتھل نےتقریبات میں شرکت کی۔

تلف کی جانے والی اشیا میں 65542 کلو گرام اسپاری،88643 سگریٹ کےڈنڈے ،343 تھیلے چائنا سالٹ اور 945 پیکٹ نسوارمکس ، اخروٹ 278 کلوگرام اورمیٹھی سپاری 138 کلو گرام کے علاوہ دودھ کا پاؤڈر 538 کلو گرام اور 46019 گٹکا شامل تھے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات کو جلانے کی تقریب کا انعقاد کرتی ہے تاکہ معاشرے میں اس ناسورکے خلاف آگاہی کواجاگرکرسکے، اور اس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہتے ہوئے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔
Load Next Story