بلوں میں مزید ٹیکس لگانے پر شہریوں کو مرتضٰی وہاب سے شکایات

میئر کراچی مرتضٰی وہاب شہر میں سہولیات فراہم کر نےکی بجائے شہریوں پر مزید ٹیکسز لگائے جار ہے ہیں

فوٹو- فائل

کراچی میں پانی کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا ایکسپریس اخبار نے 12 جولائی کو پانی کے بلوں میں اضافہ کی خبر شائع کی تھی جس کی تصدیق ہو گئی اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے بورڈ اجلاس کے بعد 23 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

میئر کراچی کی جانب سے میونسپل ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں لگ کر آرہا ہے اور اب پانی کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا ہے واٹر کاپوریشن سالانہ 9 فیصد پانی کے بلوں میں اضافہ کرتا ہے تاہم اس بار 23 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے 30 فیصد اضافے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عوامی دباو کے پیشن نظر 30 کو 23 فیصد میں تبدیل کردیا گیا جبکہ سالانہ طور پر 9 فیصد اضافہ کیا جا تا ہے۔


شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا سب سے بڑا ٹارگٹ کراچی کے شہریوں پر مزید ٹیکسز کا نافذ ہے جبکہ کراچی کے شہری اس وقت ملک کے دیگر شہروں سے زائد ٹیکس کی ادائیگی کرر ہے ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے یا تو نئے ٹیکسز لگا ئے جا ر ہے ہیں یا پھر ٹیکس میں اضافہ کیاجا رہا ہے جبکہ کراچی شہر پورا کا پورا ادھڑا پڑا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کا نظام درہم برہم ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس ر ہے ہیں ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں سہولیات فراہم کر نے کی بجائے شہریوں پر مزید ٹیکسز لگائے جار ہے ہیں یا پھر ان میں اضافہ کیاجا رہا ہے۔
Load Next Story