نارووال نواحی گاؤں سے بھارتی ساختہ ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد

دونوں بارودی سرنگوں کو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹیم نے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا ہے، حکام

فوٹو: فائل

ظفر وال میں نالہ ڈیک کے نواحی دیہات سے بھارتی ساخت دو ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سول ڈیفنس حکام نے ناکارہ بنادیا۔

بی ڈی ایس حکام کے مطابق نالہ ڈیک کے نواحی گاؤں لہڑی سے ملنے والی ٹینک شکن بارودی سرنگ 18پاٶنڈ وزنی اور M5 کے نامی سے جانی جاتی ہے۔


ڈسٹرکٹ انچارج عاصم ریاض واہلہ کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک کے گاؤں دیولی سے ملنے والی دوسری ٹینک شکن باروی سرنگ کا وزن 18کلو گرام ہےاور یہ 3AND کے نامی سے جانی جاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج کے مطابق دونوں بارودی سرنگوں کو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹیم نے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا ہے۔
Load Next Story