اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد وزارتی نامزدگیوں کا انتخاب کیا گیا ایرانی صدر

انتظامیہ کواس وقت سب سے زیادہ فکر ایرانی عوام کے اطمینان کو یقینی بنانے کی ہے، صدر پیزشکیان

فوٹو- فائل

ایران کے نئے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وزراء کا انتخاب سینئر حکام سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ایران کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد، مسعود پیزشکیان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اپنے مجوزہ وزارتی انتخاب کی فہرست پارلیمنٹ میں11 اگست کو پیش کی تھی،انہوں نے کہا کہ توقع ہے اعتماد کے ووٹ کے لیے بدھ کو پارلیمنٹ کا باضابطہ اجلاس ہوگا۔


تسنیم نیوز کے مطابق پیر کی رات قانون سازوں کے ایک گروپ کے ساتھ میٹنگ میں پیزشکیان نے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد وزارتی نامزدگی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نئی آنے والی انتظامیہ نے "قومی اتفاق رائے" کے عہد کا احترام کیا ہے اور اب امید ہے کہ قانون ساز بھی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے کر عملی طور پر اپنی وابستگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پیزشکیان نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو اس وقت سب سے زیادہ فکر عوام اور حکومت کے درمیان انخلا کو کم کرنے اور ایرانی عوام کے اطمینان کو یقینی بنانے کی ہے۔
Load Next Story