ڈیفنس فیز 6 کار اور سوزوکی پک اپ میں تصادم 6 افراد زخمی


(فوٹو: انٹرنیٹ)
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ہوا، تمام زخمی افراد سوزوکی میں سوار تھے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں غلام حیدر، دلبر، احمد حسن، زوہیب اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
حادثے کا ذمے دار کار کا ڈرائیور موقع سے کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔