کراچی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

چھاپے کے دوران ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور 5000 امریکی ڈالر برآمد

فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم محمد جنید کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جو طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کروبار کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور 5000 امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔


ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا جبکہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Load Next Story