دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں وزیرداخلہ
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہرطبقے نے قربانیاں دی ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے متاثرین دہشتگردی کی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پربیان میں کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتی۔ آخری دہشت گردی کا خاتمہ کرکے شہداء کے خون کا قرض اتاریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے قوم کے محسن ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔ پاک افواج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ تاریخ عالم پاکستان کی لازوال قربانیوں کی کوئی اور مثال دینے سے قاصر ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت اور قوم شہدا کے بہادر خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج بحیثیت قوم متاثرین دہشت گردی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہمارا کل زیادہ پرامن اور محفوظ ہوگا۔