مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا

گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا (فوٹو: اے آئی)

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2512ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔



یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ


اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہو گئی۔


بدھ کے روز ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے فی تولہ قیمت 2950 اور فی 10 گرام قیمت 2529.14 روپے پر برقرار ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا، اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز فی تولہ سونا 700 روپے اور فی 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوا تھا جب کہ چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں آیا تھا۔

Load Next Story