خیبرپختونخوا میں پہلی بار نرسنگ کے شعبے میں گریڈ 20 میں ترقی

6 نرسز کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے

چارج نرسنز کو بھی 18 گریڈ میں ترقی دی گئی:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں پہلی بار6 سینئر نرسز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔


صوبانی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پراونشل سلیکشن بورڈ کےحالیہ اجلاس میں 6 نرسز کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صفت غیور اسپتال مہرانساء،چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کرک اسپتال رضیہ ولی،چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ پولیس سروسز اسپتال پشاور پروین بخاری،چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات نجمہ سماء،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد اختر بانو گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ صوبے میں 351 چارج نرسز کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
Load Next Story