زیریں سندھ گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کئی شہروں میں ہڑتال

نوابشاہ،ٹنڈوآدم،سنجھورو،ٹنڈوالہ یار،سانگھڑ،سیہون اوردیگر شہروں میں تمام کاروباری مراکزبند،مظاہرے، امریکی جھنڈے نذرآتش۔

حکومت عوام کے جذبات امریکا تک پہنچائے،امریکی سفیر کو ملک بدرکیا جائے،امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے،مقررین فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد سمیت زیریں سندھ میں بھی یوم عشق رسولؐ جوش و جذبے سے منایا گیا۔

عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند رہے، گستاخانہ فلم کیخلاف حیدر آباد میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ صبح سے شام گئے تک جاری رہا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جماعت اسلامی، سنی تحریک، سنی اتحادکونسل، مرکزی جمعیت علماء پاکستان، انجمن نوجوانان اسلام ، جماعت اہلسنت، جمعیت علما پاکستان، اہلسنت والجماعت جماعت اصلاح المسلیمین، جمعیت علما طاہریہ، روحانی طلبہ جماعت، مجلس وحدت المسلمین، جمعیت علما اسلام، شیعہ علما کونسل،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن، جعفریہ الائنس۔

تحریک انصاف، انصاف اسٹوڈینٹس فیڈریشن، خادمین بزم مناقبت غوث الواری پاکستان، بزم رضا پاکستان، الرضا ویلفیئر ٹرسٹ، انجمن تاجران اردو بازار، خانزادہ اسٹوڈنٹس ہاسٹل، انجمن برادری اتحاد پٹھان، جامع مسجد سرفراز کالونی، جامع مسجد پکہ قلعہ، جامع مسجد کھجور والی، جامع مسجد صدر، ھلال مسجد، غوثیہ مسجد امریکن کوارٹر،نادرا ایمپلائیز یونین، یونیک ویلفیئر سوسائٹی، مسیحی برادری، اہلیان ٹاور مارکیٹ، اہلیان گھمن آباد، اہلیان غریب نوازکالونی، الشفیع کالونی، ٹنڈو میر محمود کالونی، لوہار پاڑہ، اہلیان پریٹ آباد، اہلیان امریکن کوارٹر، اہلیان صدر، اہلیان گھمن آباد سمیت دیگر کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی۔

پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ، ریلیوں کے شرکا سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، اسد اﷲ بھٹو، شیخ شوکت علی، خالد حسن عطاری، مولانا تاج محمد نایوں، الحاج گلشن الہی، سید اشرف علی شاہ، علامہ محرم دین قادری، خالد حسن دھامرہ، ابرھیم شیخ ، یونس دانش، اعظم جہانگیری، مولانا عبدالسمیع، مولانا عبدالسلام، مولانا نذر محمد عثمانی، مولانا توصیف، مولانا غلام احمد لاکھو، مولانا حسام الدین، علامہ مولانا آغا محمد قمبرانی، مولانا نثار حسین، مولانا امداد علی نسیمی، مصطفی حیدری، قاسم حسین ، ساجد علی ، سید سلیم ، شمیم، ضمیر حیدر، فدا حسین، حافظ محمد اسماعیل، قاری منیر، قاری مشتاق سعیدی، ڈاکٹر صلاح الدین ، ڈاکٹر سید انور ، عبدالرشید، رضا خان ، عادل میمن، شکیل غوری، انور ملاح، سید معظم شاہ، ایڈوکیٹ اعجاز جلبانی و دیگر نے کہا کہ حکومت عوام کے جذبات امریکا تک پہنچائے۔

امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے، امریکا میں بنائی جانیوالی گستاخانہ فلم اور فرانس میں ایک میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک ناموس رسالت مصطفی ؐ حیدرآباد کے تحت لطیف آباد نمبر آٹھ میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، اجتماع کی صدارت تحریک ناموس رسالت مصطفیؐ کے سرپرست اعلیٰ مفتی احمد میاں برکاتی، الحاج گلشن الٰہی اور مفتی سید عظمت علی شاہ نوری نے کی، مقررین کا کہنا تھا کہ حکمران، گستاخوں کیخلاف جہاد کرنیکا اعلان کریں ،عوام اہلسنت میدان عمل میں ہوگی۔


اس موقع پر منظور کی جانیوالی قراردادوں میں فرانس کے میگزین میں گستاخانہ خاکے شایع کرنے پر احتجاج کیا گیا اور حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ کے مقام پر گستاخی کرنیوالے ایک شخص نصر اللہ کو پولیس تحفظ فراہم کرنیکی بھی مذمت کی گئی،میرپورخاص میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، بدین میں اہلسنت والجماعت اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ریلی اور مظاہرے کیے گئے، میرپور ساکرو میں اسکول کے طلبا نے مظاہرہ کیا، نوابشاہ میں گستاخانہ فلم کیخلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے، امریکی پرچم نذر آتش کیے۔

ایک شخص نے احتجاجاً اپنی کار کو آگ لگادی، تمام تر تجارتی مراکز بند رہے، سنی تحریک ، سنی اتحاد کونسل، انجمن طلبا اسلام، شیعہ علما کونسل ، وحدت المسلمین اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، مولانا یعقوب قادری، مفتی غلام نبی اور دیگر نے شرکا ریلی سے خطاب کیا، ٹنڈو جام میں گستاخانہ فلم کیخلاف پٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشنز اور کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر سناٹا رہا، سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ٹنڈو الہ یار میں دینی سماجی تنظیموں اور تاجروں نے گستاخانہ فلم کیخلاف اسٹیشن چوک سے لیاقت گیٹ تک ریلی نکالی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے، شاہ پور چاکر میں گستاخانہ فلم کیخلاف ہڑتال کی گئی، مفتی عبدالرحیم سکندری، محمد عثمان خان، مفتی نور نبی، مولانا احمد حسن اور مولانا صالح کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، سنجھورو میں توہین آمیز فلم کیخلاف احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند کیا گیا، جماعت اہل سنت، جمعیت علما اسلام، فنکشنل مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا سے مولانا مقبول احمد، مولانا ارشاد احمد، سابق صوبائی مشیر فقیر نور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے، پاکستان میں امریکی سفارت خانہ بند کیا جائے،سانگھڑ میں گستاخانہ فلم کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں اور تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، سنی تحریک، انجمن طلبا اسلام وتاجر انجمنوں نے مظاہرے کیے، ماسٹر شیر محمد ، رئیس احمد مغل، محمود عالم، عبدالرزاق، صوفی عبدالحق، فضل احمد، ناز کریم، غلام قادر، صغیر احمد راجپوت، مولانا عبدالکریم جیلانی نے کہا کہ امریکا فوری طور پر گستاخ رسول کو سخت سے سخت سزا دے۔

نوکوٹ میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا سے آصف رضا قائم خانی، ڈاکٹر عقیل احمد نے خطاب کیا، کوٹری میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ دکانیں بند کرانے کے معاملے پر مشتعل افراد کے حملے میں 5افراد زخمی ہوگئے، ٹنڈو آدم میں شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ، سیہون میں گستاخانہ فلم کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی، مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، سجاول میں گستاخانہ فلم کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں کے شرکا سے مولانا عبدالغفار قاسمی، مولانا محمد صالح، علامہ غلام مصطفی، عبدالخالق نے خطاب کیا، جام صاحب، تلہار ، سامارو، ماتلی، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھہ، قاضی احمد، کھپرو، جھڈو، ڈگری، مٹھی اور دیگر شہروں میں بھی توہین آمیز فلم کیخلاف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں۔

Recommended Stories

Load Next Story