پنجاب میں ایک سیاسی جماعت انتشاری دوسری صرف باتوں پر انحصار کررہی ہے شرجیل میمن
عمران خان سیاسی شعور نہیں رکھتے کب یو ٹرن لے لیں کچھ پتا نہیں، سینئر وزیر سندھ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک سیاسی جماعت انتشاری اور دوسری کارکردگی کے کے بجائے صرف باتوں پر انحصار کر رہی ہے۔
صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاسی شعور نہیں رکھتے۔ وہ کب یو ٹرن لے لیں کچھ پتا نہیں۔ سیاسی استحکام کے لیے پیپلزپارٹی نے الیکشن کے فوری بعد تمام جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹٰی بنائی۔ صدر آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیں جو اسٹیٹس مین کا کردار ادا کرسکتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بات نہیں ہو گی۔ وہ سیاسی جماعتوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے تو کرلیں۔ سیاسی جماعتیں سیاستدانوں سے بات کرتی ہیں۔ جنرل ر فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کااپنا اندرونی معاملہ ہے کمنٹس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی سے سیاسی رابطوں میں ثاقب نثار کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے۔ پنجاب میں ایک سیاسی جماعت انتشاری اور دوسری کارکردگی کی بجائے صرف باتوں پر انحصار کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مستقبل کو دیکھتے ہوئے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیرنے کہا کہ وفاق میں چچا بجلی مہنگی کرتے ہیں بھتیجی وقتی ریلیف کے لیے اعلان کرتی ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کینسر کے مریض کو نیند کی گولی دے دی جائے۔ تھر کول پروجیکٹ سندھ سمیت پورے ملک کی تقدیر بدلے گا۔ تھر کول پروجیکٹ سے 6 روپے پچاس پیسے فی یونٹ بجلی پڑتی ہے۔