پلاسٹک کی بوتلوں پر لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں

لکیروں کی ایک وجہ بوتل کی ساخت/شکل کو برقرار رکھنا ہوتا ہے

[فائل-فوٹو]

ہم سب پلاسٹک بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ان بوتلوں پر کھردری لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں۔

یہاں چند اہم وجوہات درج کی جارہی ہیں جن کی بنا پر پلاسٹک کی بوتلوں کے اطراف میں لکیریں بنی ہوتی ہیں:

ساختی سالمیت؛ لکیریں بوتل کی ساخت/شکل کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور دباؤ یا وزن کے تحت اسے گرنے یا خراب ہونے سے روکتی ہیں۔


لیبل؛ لکیریں بوتل کی سطح پر لیبل کے چپکنے کے لیے زیادہ سطحی رقبہ فراہم کرتی ہیں جس سے لیبلز کو بوتل کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہنے میں مدد ملتی ہے۔

مضبوط گرفت؛ لکیروں والی سطح بوتل کو پکڑنے میں آسانی فراہم کرتی خاص طور پر جب باہر سے نم ہو۔

خوبصورتی؛ بوتلوں پر لکیروں کے ڈیزائن کو بصری طور پر زیادہ دلکش سمجھا جاتا ہے۔
Load Next Story