سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ایکشن مناظر کیلئے دس ہزار پسٹلز اور بلٹس کا آرڈر

ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا چالیس روزہ شوٹنگ شیڈول 22 اگست سے شروع ہوگا

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان اپنی نئی میگا ایکشن فلم میں ڈبل رول کریں گے جبکہ فلم کے ایکشن مناظر کیلئے دس ہزار پسٹلز اور گولیوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نامور ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا چالیس روزہ شوٹنگ شیڈول 22 اگست سے شروع ہوگا۔


'سکندر' میں سلمان خان کے کردار کے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈبل رول کریں گے، ایک رول کامیاب بزنس مین کا ہوگا جس میں انہیں ایک سخی اور رحمدل کردار کی صورت میں دکھایا جائے گا۔



سلمان خان کا دوسرا کردار ایک 'دبنگ' شخصیت کا ہوگا جس میں وہ ولن کے ساتھ مختلف ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے اور اس کے ذریعے ہیرو کے کردار کو مزید پیچیدہ کیا جائے گا۔


فلم کے اندر ایک پرائیویٹ چارٹرڈ جہاز کے اندر شاندار ایکشن منظر بھی شوٹ کیا جائے گا جس میں سلمان خان اور ستھیاراج کے درمیان فائٹ دکھائی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کی نئی فلم 'سکندر' کے سیٹ سے تصویر وائرل


یاد رہے کہ 'سکندر' میں اپنے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے سلمان خان نے متعدد پروجیکٹس سے خود کو الگ کرلیا ہے اور وہ اپنے پاپولر ریئلٹی شو 'بگ باس' سے بھی غائب ہیں۔

Load Next Story