گستاخانہ فلم کیخلاف الطاف حسین نے سب سے پہلے احتجاج کیا
عاشقان رسول آقاؐ کی شان میںگستاخی برداشت نہیںکرسکتے،محمدشریف
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمدشریف نے کہاہے کہ یوم عشق رسول ؐ کے موقع پر پرامن احتجاج کرنااہل ایمان کاحق ہے
سچے عاشقان رسول ؐ کسی بھی صورت اپنے آقاؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیںکر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے زونل آفس پر مختلف مکاتب فکر کے علماکرام، انجمنوں کے سربراہ اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ومعززین شہرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھاکہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈ ر ہیں۔
جنھوں نے گستاخانہ فلم کیخلاف سب سے پہلے اقوام متحدہ، امریکی صدر اور دیگر عالمی قوتوں کو ڈیلی گرام کر کے اپنااحتجاج ریکارڈکروایا،سرکار دوجہانؐ کی شان کیخلاف گستاخی کرنیوالے افرادکسی بھی صورت انسانیت اور آزادی رائے کے دعوئے دار نہیں ہوسکتے ہیں۔
انسانیت اور آزادی رائے کااظہاردوسرے مذاہب کااحترام سیکھاتاہے، گستاخانہ فلم صرف اور صرف انسانیت کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے اور تمام مذاہب کوایک دوسرے سے دست گربیاں کرنے کیلیے بنائی گئی ہے۔
اس موقع پرانھوں نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام،انجمنوںکے سربراہوںاورمذہبی جماعتوںکے رہنمائوں سے گستاخانہ فلم کیخلاف احتجا ج میں نجی وسرکاری املاک کونقضان نہ پہچانے کی اپیل بھی کی ۔دریں اثنا یوم عشق رسولؐ کے موقع پرایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے گستاخانہ فلم کیخلاف شہربھرمیں احتجاجی بینرزبھی آویزاں کیے گئے۔