بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے انتہائی مطلوب کارندے گرفتار
قبضے سے موٹرسائیکلوں کے 31 چیچس،6 موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد
ڈسٹرکٹ کورنگی تصویر محل چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے تین انتہائی مطلوب کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکلوں کے 31 چیچس،6 موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرلیے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وقار،اوسامہ اورسراج کباڑی کے نام سے کی گئی ہے، گرفتار ملزمان چوری کی جانے والی نئی موٹرسائیکلیں اور پرانے پارٹس اسکریپ میں بیچتے تھے۔
گرفتار ملزمان سے سینکڑوں چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس بیچے جانے کا انکشاف بھی ہوا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔