نارتھ کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا واقعہ
ریسکیو حکام کے مطابق گر کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ پرشتم کے نام سے کی گئی
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب عمارت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گر کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ پرشتم کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے واقعہ کو رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا بتایا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی زاہد لودھی سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی اسپتال سے ایم ایل او کی کوئی انٹری کرائی گئی ہے۔