لاہور اسکول کی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا اوباش گرفتار

بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی ہوگی، ایس پی ڈولفن اسکواڈ

اہل محلہ کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن اسکواڈ نے فوری ایکشن لیا ( فوٹو: اسکرین گریب )

ڈولفن اسکواڈ نے ہراسمنٹ کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ والٹن پیر کالونی میں ایک اوباش اسکول آنے جانے والی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا ہے۔


ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو والٹن پیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بچیوں سے نازیبا حرکات کررہا ہے، ملزم کو پکڑ کر تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی ہوگی۔
Load Next Story