بوسنیا میں اسکول کے اندر فائرنگ سے اسٹاف کے 3 افراد ہلاک
ایک چوکیدار جس کے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات تھے اس نے مخصوص لوگوں کو تلاش کیا اور انہیں گولی مار دی
پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی بوسنیا کے ایک علاقے سنسکی موسٹ میں ایک ہائی اسکول کے اندر بدھ کے روز اسکول کے ایک ملازم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسٹاف کے تین لوگ ہلاک ہوگئے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اسکول میں خودکار رائفل سے فائرنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے اسکول کے ڈین، سیکرٹری اور ایک استاد کو قتل کر دیا ہے، اس کے بعد اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سے اسکول ابھی تک دوبارہ نہیں کھلا اس لیے اسکول میں کوئی بھی بچہ موجود نہیں تھا۔
این ون ٹی وی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک چوکیدار جس کی انتظامیہ کے ساتھ اختلاف تھے اس نے مخصوص لوگوں کو تلاش کیا اور انہیں گولی مار دی۔