راجن پورمیں خوشحال خان ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام 10 کلو بارودی مواد برآمد

ٹریک پیٹرولنگ عملہ پٹڑیوں کا معائنہ کررہا تھا کہ اس دوران نصب بارودی مواد ملا جس پر بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا

بم ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے جڑا ہوا تھا اور پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی کا خدشہ تھا، بی ڈی ایس فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ریلوے پیٹرولنگ عملے نے مسافر ٹرین خوشحال خان ایکسپریس کو بارودی مواد سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کے علاقے فاضل پور میں دہشتگردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر 10 کلو وزنی بارودی مواد نصب کیا گیا تاہم ٹریک پیٹرولنگ عملے نے بارودی مواد کو دیکھتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جبکہ خوشحال خان ایکسپریس کو جام پور کی طرف ہی روک دیا گیا۔اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ بم ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق بم ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے جڑا ہوا تھا اور پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔


ڈائریکٹر جنرل ریلوے انجم پرویز کے مطابق پیٹرولنگ عملے کی حاضری دماغی نے کئی قیمتیں جانیں بچالیں اور بروقت اطلاع کے باعث خوشحال خان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی مستعدی پر انہیں انعام بھی دیا جائے گا۔
Load Next Story