پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

امن و امان ڈیوٹی کے دوران صرف مجاز افسر اسلحہ و گارڈز رکھ سکیں گے، مراسلہ

سینٹرل پولیس آفس نے مراسلہ جاری کردیا:فوٹو:فائل

پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔


سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز ، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی او و سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کیاگیا۔ راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو امن و امان ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ صرف مجاز افسران سی پی او ،ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیسں گارڈ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔
Load Next Story