قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

اجازت ملنے پر پرواز کو سکھر سے کراچی کی جانب موڑ لیا گیا، لینڈنگ کے بعد سی اے اے میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا

دوران پرواز پاکستانی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی (فوٹو: فائل)

قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔



ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائرویز کی پرواز کیو آر 652 دوحا سے کٹھمنڈو جا رہی تھی، کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔


ائرٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی کی جانب موڑ لیا اور پرواز کیو آر 652 نے صبح 08:15 بجے جناح ائرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔


لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معافر کا طبی معائنہ کیا۔

Load Next Story