لطیف آباد2 میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخلمکین پریشان
درجنوں گھروںمیں گندا پانی داخل ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،شہری۔
QUETTA:
لطیف آباد نمبر2 میں گٹر بند ہوجانے کے باعث گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔
اس سلسلے میں علاقہ مکین نفیس خان اور دیگر نے ایکسپریس کو بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے ان کے گھر کے علاوہ درجنوں گھروں میں گندا پانی داخل ہورہا ہے۔
سڑکوں اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، علاقہ مکین کا کہنا ہے گندا پانی گھروں میں بھرنے کی شکایات لطیف آباد نمبر 2 پمپنگ اسٹیشن کی انتظامیہ کو دی گئی تو واسا کے ملازم کا کہنا تھا کہ اس کے پاس شکایت لکھنے کا کوئی رجسٹر نہیں ہے۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے سے جلد از جلد گندا پانی نکلوایا جائے۔