پاک بھارت ہاکی سیریز سابق اولمپئین نے بڑی پیشکش کردی
سابق بھارتی کپتان نے سیریز کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
بھارتی ہاکی لیجنڈ دھن راج پلے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی روابط کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت میں سابق بھارتی کپتان نے بتایا کہ ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کا ہونا بہت ضروری ہے، حکومتوں کے این او سیز رکاوٹ ہیں تو نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لیے آگے بڑھَا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں دھن راج پلے نے ہاکی اولمپئن خواجہ جنید کی خصوصی دعوت پر لندن میں ایک چیریٹی میچ میں بھی شرکت کی تھی، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی تکنیک اور مہارت لاجواب رہی ہے، خواجہ جنید، شہباز سینئر، قمر ابراہیم، طاہر زمان اور کئی دوسرے کھلاڑیوں سے بہت اچھی دوستی ہے۔
میچز کے دوران صرف اپنی ٹیم کو جیت دلانےپر فوکس رہتا تھا، میدان سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت شاندار وقت گزرا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس ہاکی سیمی فائنل: جرمنی بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
دھن راج پلے کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہاکی کو نیچے جاتا دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، خواہش ہے کہ ماضی کی طرح پاکستان ہاکی کا گراف بلند ہو۔
واضح رہے کہ دھن راج نے 400 انٹرنیشنل میچز میں 170 گولز سے زائد گولز اسکور کیے جبکہ وہ دنیائے ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔