سعود شکیل رضوان نے ہوم گراؤنڈ پر دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ بناڈالی

ریکارڈ بریک پارٹنرشپ توڑنے کیلئے محض 53 رنز درکار

ریکارڈ بریک پارٹنرشپ توڑنے کیلئے محض 53 رنز درکار (فوٹو: پی سی بی)

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور محمد رضوان نے بنگلادیش دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کردی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہوم گراؤنڈ پر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے سینچریوں کی بدولت بنگلادیش دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بنگال ٹائیگرز کے بالرز نے کھیل کے پہلے روز 16 رنز کے مجموعی اسکور 3 وکٹیں حاصل کیں تھی بعدازاں صائم ایوب اور سعود شکیل نے 98 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی اور ٹوٹل 114 پر پہنچادیا تھا تاہم صائم وکٹ گنوا بیٹھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ ناقص فیلڈنگ، سعود، رضوان نے دوڑ کر 4 رنز بنالیے


اسکے بعد رضوان اور سعود نے شراکت داری کو طول دیا اور 240 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سعود شکیل 141 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے جبکہ محمد رضوان 128 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

قبل ازیں آصف اقبال اور جاوید میانداد نے 1976 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کیویز کیخلاف 281 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ

سعود شکیل اور محمد رضوان نے بنگلادیش کیخلاف 2024 راولپنڈی ٹیسٹ میں 240 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
Load Next Story