الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ اور ایک کی بحال کردی

یعقوب سیٹھی کی رکنیت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر منسوخ کی گئی جبکہ طارق باجوہ کی رکنیت سپریم کورٹ کے فیصلے پربحال کی

الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر یعقوب سیٹھی کی رکنیت معطل کی۔ ۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب سیٹھی کی اسمبلی رکنیت منسوخ جبکہ طارق باجوہ کی رکنیت بحال کردی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب سیٹھی کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے یعقوب سیٹھی کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 175 قصور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن یعقوب سیٹھی کو دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے ان کی کامیابی کالعدم قرار دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے الزام میں معطل ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ہی رکن طارق باجوہ کی رکنیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بحال کردی جو پی پی 170 ننکانہ صاحب سے کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں اسمبلی ممبران کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
Load Next Story