کراچی میں ٹریول ایجنسی اور موبائل شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
ایک ملزم سے 6200 امریکی ڈالر جبکہ دوسرے سے 3 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ایف آئی اے
شہر قائد میں ٹریول ایجنسی اور موبائل شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی دھندا کرنے والے دو ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اوراینٹی کرپشن سرکل کراچی نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کمرشل بینکنگ سرکل اوراینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکیا ملزمان کے خلاف کارروائیاں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ہادی نورانی اورمحمد ابراہیم شامل ہیں۔ جن میں سے ایک ملزم کو سولجر بازار جبکہ دوسرے کو کلفٹن سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم ہادی ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا، چھاپے کے دوران ملزم سے 6200 امریکی ڈالر، 3 لاکھ 11 ہزارعراقی دینار اور 50 ہزار روپے برآمد ہوئےجبکہ ملزم ابراہیم موبائل شاپ کی آڑمیں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اورحوالہ ہنڈی کا کاروبارکررہا تھا۔
چھاپے کے دوران دوسرے ملزم سے 3 لاکھ 70 ہزار روپےاورموبائل فون برآمد کیے گئے،جبکہ رجسٹرز، لیپ ٹاپ اور رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور کے حوالہ ڈیلرسے چائینیز یوآن خریدتا تھا، ملزم خریداری کےلئے رقوم مختلف بینک اکاونٹس سےٹرانسفر کرتا تھا، گرفتار ملزمان بغیرلائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کے حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپےکا نقصان ہو رہا تھا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔