پی ٹی اے کی ملک میں انٹرنیٹ سست روی کی تصدیق وجہ بھی بتادی
کراچی کے قریب کیبل خراب ہوئی جبکہ ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے بندش کا سامنا ہے، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن کے حوالے سے عوام مطلع کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو کے خراب ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پیش آئی۔ اے اے ای - 1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام
پی ٹی اے کے مطابق اسی طرح ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہوگئی ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ہونے والی مزید پیشرفت سے صارفین کو مطلع کردیا جائے گا۔