ٹڈاپ کے تعاون سے جاپان میں پاکستانی سفارتخانے میں مینگوفیسٹیول کا انعقاد

شرکاء نے پاکستانی آموں کی اعلیٰ کوالٹی کی تعریف کی

فوٹو: فائل

جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی آموں کی نمائش کے لیے شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ایم جی ایگری فوڈز اور واشن ٹریڈنگ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں سفارت کاروں، کاروباری رہنماوں، زرعی ماہرین اور جاپان کے معروف تجارتی اداروں سمیت جاپانی معزز مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

شرکاء نے پاکستانی آموں کی اعلیٰ کوالٹی کی تعریف کی اور پاکستانی آموں سے بنے کھانوں، میٹھوں اور مشروبات کے ذائقے سے محظوظ ہوئے۔

کئی سالوں کے دوران پاکستان نے، جو آموں کی 400 سے زائد اقسام پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے، خود کو دنیا بھر میں آم برآمد کرنے والوں میں سے ایک برینڈ کے طور پر قائم کیا ہے۔

جاپانی مارکیٹ میں خاص طور پر پاکستانی آموں کی مانگ میں ان کے اعلیٰ معیار، بھرپور ذائقے اور طویل شیلف لائف کی وجہ سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2023 میں 87 ملین ین مالیت کے پاکستانی آم جاپان کو برآمد کیے گئے تھے۔ مینگو فیسٹیول جیسی تقریبات سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے اور ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

فیسٹیول کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے پاکستانی آموں کے معیار پر فخر کا اظہار کیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت بن چکے ہیں۔
Load Next Story