ہمارے مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے والے اپنی باری کاانتظار کریں وزیراعظم
عوام نے ہمیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی روش ترک کرنا ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے کھلے دل سے تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا تو ہمارے مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے والے بھی اپنی باری کا انتظار کریں۔
وزیر اعظم نواز شریف سے پارٹی کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدےداروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی روش ترک کرنا ہوگی۔ ہم نے کھلے دل سے تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا تو ہمارے مینڈیٹ میں نقب لگانے کی کوشش کرنے والے بھی اپنی باری کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام جسے ووٹ دیں گے وہی حکومت بنائے گا۔