لانگ مارچ اور دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں لہٰذا جمہوریت کو بھی خطرہ نہیں یوسف رضا گیلانی
پرویزمشرف کا ساتھ دینے والے آج بڑے پارسا بنے ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے بات چیت کے ذریعے پرویزمشرف کو جانے دیا جبکہ مشرف کا ساتھ دینے والے آج بڑے پارسا بنے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک بدترین واقعہ ہے جسے نہیں ہونا چاہئے تھے تاہم لانگ مارچ اور دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں لہٰذا جمہوریت کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرکے پرویز مشرف کو جانے دیا اب جب کہ مشرف کا ساتھ دینے والے آج بڑے پارسا بنے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چوردروازے سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے،پیپلزپارٹی اصل اپوزیشن ہے جو ایشو پر بات کرتی ہے جبکہ اب ہمارے دور کو موجودہ دور سے بہتر قرار دیا جارہا ہےجب کہ ارسلان افتخار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یوسف رضا گیلانی نے بات کر نے سے معذرت کرلی۔