سندھ حکومت نے اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا
وفاق نے آئی جی سندھ کیلئے میرزبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تاہم صوبائی حکومت نےتمام ناموں کو مسترد کردیا
سندھ حکومت نے انسپیکٹر جنرل پولیس اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے تمام ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔