بلاک بسٹر فلم شعلے کا ریمیک بنانا چاہتا ہوں سلمان خان
اداکار نے 'شعلے' میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی بتا دیا
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ماضی کی سُپر ہٹ فلم 'شعلے' کا ریمیک بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ لکھاریوں کی بے مثال جوڑی 'سلیم جاوید' کے ری یونین کے نتیجے میں بننے والی دستاویزی سیریز 'اینگری ینگ مین' کی تشہیری کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی۔
اس تقریب کی میزبان فرح خان نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ 'سلیم جاوید' کی تحریر کردہ کونسی فلم کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں؟
سلمان خان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ان کی کسی بھی فلم کا ریمیک بنانے کا موقع ملا تو میں فلم 'شعلے' کا ریمیک بنانا چاہوں گا۔
اداکار نے 'شعلے' کے ریمیک میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ میں فلم میں 'جے' اور 'ویرو' دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں، میں 'گبر' کا بھی کردار ادا کر سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان 30 سال بعد فلم میں ایک ساتھ؟ پوسٹ وائرل
اس سے قبل فلم 'شعلے' کے لکھاری جاوید اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ' شعلے' کی کاسٹ کے کئی لوگ 'گبر' کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند تھے۔
جاوید اختر کے مطابق امیتابھ بچن اور سنجیو کمار نے کہا تھا کہ وہ گبر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، دھرمیندر نے کبھی نہیں کہا تھا کہ وہ یہ کردار چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کردار سے خوش تھے۔
واضح رہے کہ فلم 'شعلے' میں گبر کا کردار مرحوم اداکار امجد خان نے ادا کیا تھا، اس کردار سے اُنہیں خوب شہرت ملی تھی۔
1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
خیال رہے کہ 'اینگری ینگ مین' ایک نئی دستاویزی سیریز ہے جو اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کے کیریئر پر مرکوز ہے، بھارتی لکھاریوں کی یہ جوڑی 'سلیم-جاوید' کے نام سے مشہور ہے۔