رمضان پکوان میں پیش ہیں کھوسلہ کباب
کبابوں کو گولڈن براؤن ڈیپ فرائی کرلیں اوربڑھائیے اپنے رمضان دستر خوان کی زینت
آج رمضان پکوان میں پیش ہیں کھوسلہ کباب جو یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔
اجزا:
چکن قیمہ 200 گرام، آلو(بڑے سائز کے)چار عدد،نمک حسب ذائقہ،پسا ہواادرک لہسن ڈیڑھ چائے کا چمچ،پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد،پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،انڈے دو عدد،سویاں حسب ضرورت،ہرادھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی،ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد،کوکنگ آئل تلنے کیلئے۔
ترکیب:
پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر درمیان آنچ پر 2 سے 3منٹ گرم کریں،پیاز کو سنہرا فرائی کرکے تیل سے علیحدہ کرلیں۔ پیاز میں ادرک،لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں، قیمہ ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ قیمے کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اتارلیں۔آلوؤں کو ابال کر میش کرلیں اس میں نمک،کالی مرچ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملالیں۔ دو کھانے کے چمچ مکسچر لے کر اس کی کٹوری سی بنا لیں،اس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ قیمہ ڈال کرکباب بنالیں۔
اب اس کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر سویوں کے چورے میں ٹوس کرکے پانچ سے دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کرکے ان کبابوں کو گولڈن براؤن ڈیپ فرائی کرلیں اوربڑھائیے اپنے رمضان دستر خوان کی زینت۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔